اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد ایڈوکیٹ کی روزنامہ پناہ سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد(روزنامہ پناہ)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد ایڈوکیٹ کی روزنامہ پناہ سے خصوصی گفتگو کہا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عبوری صوبے کے معاملے پر تحریری معاہدہ ہی اس بنیاد پر ہوا ہے کہ وفاق کے ساتھ گلگت بلتستان میں انتخابات کرائے جائیں گے. عبوری صوبے پر حکومت، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوچکا ہے. گلگت بلتستان عبوری صوبہ ہی واحد حل ہے جو ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ رہا ہے. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے نمائندہ روزنامہ پناہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری صوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کی ڈیمانڈ رہی ہے اور اسی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے اور اب عبوری صوبے کے علاوہ کوئی آپشن یا ازالہ موجود نہیں ہ اگر کسی کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود ہے تو ہمیں بتایا جائے. امجد ایڈوکیٹ نے کہا اقتدار کی قربانی دینے کی باتیں کرنے والے خود نہیں آئے بلکہ ایکگریمنٹ کے تحت آگئے ہیں. گلگت بلتستان اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا تحریری معاہدہ ہوا ہے صوبائی حکومت کی مدت ڈھائی سال ہوگی اور گھر چلی جائے گی. گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کر چکی ہیں سب عبوری صوبہ بنانے پر متفق ہیں تاہم کب تک عبوری صوبہ بنے گا اس کی حتمی تاریخ ہم نہیں بتا سکتے بلکہ حکومت کی زمہ داری ہے وہ کب تک عبوری صوبہ بناتی ہے. اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے وفاق کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی انتخابات ہونے چاہیے کیونکہ گلگت بلتستان میں حکومت ڈھائی سال کی ہوتی ہے تو وہ اپنی مکمل پرفارمنس نہیں دے سکتی ہے. گلگت بلتستان میں بلا یا تیر پر ووٹ کی گنتی پر ہم مظبوط ہیں اور آج ہمارے موقف کی پزیرائی ہورہی ہے. ہم نے عبوری صوبہ اور حق ملکیت کی بات کی تھی اور آج اسی موقف پر قائم ہیں. عبوری صوبے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے اور مشاورت مکمل ہوچکی ہے. گزشتہ روز ہونے والی میٹنگز اور اجلاسوں میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوچکا یہی سب سے بڑی ڈویلپمنٹ ہے.
تبصرہ / جواب_سے
متعلقہ_پوسٹ
ووٹ / پول
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟
75
70
نہیں جانتے
50%
0%
0%
نمایاں پوسٹ
-
افغانستان نے دوسرا ون ڈے...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 24, 2022
-
جماعت اسلامی کا مارچ بلاو...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 24, 2022
-
پنجاب کے مختلف علاقوں میں...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 24, 2022
تجویز کردہ خبر
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 5, 2021
-
ٹی 20ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ ک...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 7, 2021
-
خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہ ک...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 7, 2021
مقبول خبریں
-
مزاحمت کی ایک خوبصورت، مض...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- February 22, 2022
-
رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع م...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 13, 2022
-
قائدین ِاقوام (ڈاکٹر سجاد...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- December 27, 2021
-
روزانہ دو کیلے کھانے سے ص...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- February 21, 2022
اقسام
نیوز لیٹر
نیوز لیٹر_تفصیل
محفوظ شدہ دستاویزات
براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔
جمع کرائیں