
پاکستان تحریک انصاف حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے،فتح اللہ خان
گلگت صوبائی وزیر اطلاعات ومنصوبہ بندی فتح اللہ خان نے کہا کہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے میگا منصوبوں کی منظوری مل چکی ہے ٹینڈر کے بعد ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہونگے۔ مخالفین میگا منصوبوں کی منظوری سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے حواس باختہ ہوکر اوٹ پٹانگ بیانات دے کر اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش میں ہیں۔ عوام سے جھوٹے وعدے کرکے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی پہلے 100 دنوں کا پلان دیا کہ گلگت بلتستان میں ترقی ہوگی، بجلی کے بحران پہ قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے مگر اس وقت کے نااہل وزرا کی وجہ سے 100 دنوں کاپلان مکمل فلاپ ہوگیا،حافظ حفیظ الرحمن آپ گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص تھے یا گلگت بلتستان کو ترقی کے راہوں پہ گامزن کے خواہشمند تھے تو پانچ سال آپ بھی اقتدار میں رہے تب آپ کو یہ خیال نہیں آیا، جب اقتدار میں تھے ملازمتوں پہ بولیاں لگا کر اپنے عزیزوں کو نوازتے گئے ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں مصروف رہے اب اقتدار میں نہیں رہے تو گلگت بلتستان کی عوام کی فکر ہونے لگی، گلگت بلتستان کے عوام آپ کے جھوٹ اور فریب کو سمجھ چکے ہیں، اقتدار کے نشے میں مست ہوکر آپ کو غریب عوام نظر نہیں آئے، اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہ تنقید کر کے اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ایک قابل اور نڈر وزیر اعلی ہیں جو وفاق میں گلگت بلتستان کے عوام کو مقدمہ بہترین انداز میں لڑ رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کے راہوں پہ گامزن ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
تبصرہ / جواب_سے
متعلقہ_پوسٹ
ووٹ / پول
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟
75
70
نہیں جانتے
50%
0%
0%
نمایاں پوسٹ
-
افغانستان نے دوسرا ون ڈے...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 24, 2022
-
جماعت اسلامی کا مارچ بلاو...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 24, 2022
-
پنجاب کے مختلف علاقوں میں...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 24, 2022
تجویز کردہ خبر
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 5, 2021
-
ٹی 20ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ ک...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 7, 2021
-
خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہ ک...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 7, 2021
مقبول خبریں
-
مزاحمت کی ایک خوبصورت، مض...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- February 22, 2022
-
رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع م...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- January 13, 2022
-
قائدین ِاقوام (ڈاکٹر سجاد...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- December 27, 2021
-
پاکستان سے براہ راست سعود...
- کی طرف سے پوسٹ Panah Desk
- November 7, 2021
اقسام
نیوز لیٹر
نیوز لیٹر_تفصیل
محفوظ شدہ دستاویزات
براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔
جمع کرائیں