سیاہ_موڈ
Wednesday, 18 September 2024
Logo
رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع میں افسوسناک حادثہ، تین زخمی

رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع میں افسوسناک حادثہ، تین زخمی

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

 تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے دوسرے یعنی ہفتے کی صبح شرکا کے خیموں میں استعمال ہونے والا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

 

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں سے تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے تینوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

دھماکے کے بعد افراتفری پھیلی مگر ڈیوٹی پر مامور رضاکاروں نے فوری اقدامات کر کے صورت حال کو قابو کیا۔

بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں گیس سلنڈر دھماکے کا نوٹس لیا اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ڈی آئی جی کی ہدایات کے بعد پولیس نے  اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے زیراستعمال گیس سلنڈر قبضےمیں لیے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ’غیرمعیاری سلنڈرز کا استعمال نقصان کاسبب بن سکتاہے، اجتماع کےشرکاسےاپیل ہے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے‘۔

دوسری جانب تبلیغی جماعت کے منتظمین نے بھی اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور گیس سلینڈرز اُن کے حوالے کردیں۔

یاد رہے کہ گیارہ نومبر جمعرات کو نماز عصر کے بعد سے تبلیغی جماعت کے مرکز رائےونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ  شروع ہوا جو کل اتوار کی صبح دعا کے بعد ختم ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق  کرونا کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کو گزشتہ 2سالوں سے محدود تعداد اور مختلف مراحل میں منعقد کیا جارہا ہے، عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلامرحلہ4نومبرکوشروع اور7نومبرکواختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرا مرحلہ گیارہ کو شروع ہوکر 14 نومبر کو دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

علما کرام کے بیانات

ایک روز قبل تبلیغی اجتماع میں مختلف علماکرام کے بیانات ہوئے، جس میں مقررین نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے اور اللہ کی عبادت کی طرف متوجہ ہونے پر زور دیا جبکہ اس بات کو پھر دہرایا کہ دنیافانی ہے،انسان کیساتھ اسکے اعمال جائیں گے۔ علما کرام نے کہا کہ ’  زندگی کوبدلناہےتواللہ کی عبادت کی طرف رجوع کرناہوگا‘۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔