سیاہ_موڈ
Logo
محسن بیگ کی گرفتاری کا معاملہ،ڈائریکٹر FIA سائبر کرائم آج طلب

محسن بیگ کی گرفتاری کا معاملہ،ڈائریکٹر FIA سائبر کرائم آج طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن جمیل بیگ کے گھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے چھاپے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو آج دن 11 بجے طلب کر لیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس میں ریمارکس دیئے کہ ریاست کی رٹ ہونی چاہیے، بےشک کوئی انکے گھر غلط گیا ہوگا مگر قانون ہاتھ میں کیوں لیا؟ اس سے متعلق جو بھی دفاع ہے وہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کریں، محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللّٰہ نیازی نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں محسن بیگ کی گرفتاری ، تھانے میں آمد، روانگی کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موقع پر جھگڑا ہوا جس پر محسن بیگ نےایف آئی اے کے دو اہلکاروں کو مارا، حوالات لے جاتے ہوئے بھی محسن بیگ نے شدید مزاحمت کی، تھانے میں آنے کے بعد پھر جھگڑا ہوا۔

سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ محسن بیگ کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ شکایت کنندہ اسلام آباد میں تھا تو مقدمہ لاہور میں کیوں درج ہوا؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے پبلک آفس ہولڈرکی ساکھ کی حفاظت کیلئے کام کر رہا ہے؟، ایف آئی اے کا کون سا ڈائریکٹر ہے جو آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو؟ یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا معاملہ ہے، کیوں نہ ایف آئی اےکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں؟۔

سماعت میں اسلام آبادہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم کو آج دن 11 بجے طلب کر لیا ۔

عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔