سیاہ_موڈ
Logo
کراچی: اسٹریٹ کرمنل سرگرم، مزید 6 افراد زخمی

کراچی: اسٹریٹ کرمنل سرگرم، مزید 6 افراد زخمی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں تاحال کمی نہیں آئی ہے، لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کسی کی جان اور مال ان سے محفوظ نہیں ہے، گزشتہ روز بھی مختلف وارداتوں میں 1 پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

سی آئی اے صدر میں تعینات اہلکار عدنان سولجر بازار میں واقع اسٹیٹ ایجنسی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہو گیا۔

واقعے میں ملوث 4 ڈکیت واردات کے بعد اسٹیٹ ایجنسی سے نکل کر پیدل فرار ہو گئے جبکہ زخمی عدنان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم اور 5 آئی میں بھی اسٹریٹ کرمنل سرگرم رہے، خواتین اور بچوں کو چھوڑنے کے لیے آنے والے افراد غیر محفوظ رہے۔

ایک شہری کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز خواتین اور مردوں کو روزانہ لوٹتے ہیں، جبکہ بلال کالونی پولیس کا ایک اہلکار بھی وہاں موجود نہیں ہوتا۔

شہری کا کہنا ہے کہ بلال کالونی پولیس کا گشت نہ ہونے سے لٹیرے آزادانہ لوٹ مار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی سے اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز جو بھی چاہے حکمت ِعملی بنائے، مجھے رزلٹ چاہیے۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔