سیاہ_موڈ
Logo
آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، سعد رفیق

آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے۔

لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، جنہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی تھی، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی صاحب کو ریلوے کی الف ب نہیں آتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔