سیاہ_موڈ
Wednesday, 18 September 2024
Logo
نوجوان کی پھرتی نے بچے کی جان بچالی، خوفناک ویڈیو وائرل

نوجوان کی پھرتی نے بچے کی جان بچالی، خوفناک ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نوجوان سڑک پر چلتے ایک تنہا بچے کو وہاں سے ٹرک گزرنے سے چندلمحے قبل بچالیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک مصروف سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے کہ اچانک ایک بچہ سڑک سے متصل گلی سے نکلتا ہے اور تیزی سے دوڑتا ہوا سڑک کے درمیان پہنچ جاتا ہے۔

 

سڑک پر تیزرفتاری کے دوڑتا ایک بڑا ٹرک آتا ہے مگر اس سے قبل کہ بچہ ٹرک تلے آتا سڑک کنارے موجود ایک شخص انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک گزرنے سے چند لمحے قبل بچے کو دبوچ کر وہاں سے ہٹالیتا ہے جب کہ ٹرک بھی کچھ آگے جاکر رک جاتا ہے۔

یہ خوفناک منظر دیکھ کر کئی لوگوں کا خون خشک ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس خطرناک ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں کچھ نوجوان کی پھرتی اور ہمت کو سراہ رہے ہیں تو بہت سارے بچے کو اکیلا سڑک پر نکلنے دینے پر اس کے سرپرستوں کی توجہ پر سوالیہ نشان بھی اٹھا رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو نے روڈ سیفٹی کی آگہی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عوام میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 
 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔