سیاہ_موڈ
Logo
ویتنامی شخص کئی کلو سونے کے زیورات کیوں پہنے رہتا ہے؟

ویتنامی شخص کئی کلو سونے کے زیورات کیوں پہنے رہتا ہے؟

ویت نام کے ایک شہری سے متعلق حال ہی میں یہ بات وائرل ہوئی ہے کہ اس پر سونا پہننے کا خبط سوار ہے، جس کی وجہ سے وہ کئی کلو گرام کے زیورات اپنے گلے اور ہاتھوں میں پہن کر پھرنے کے ساتھ وہ گولڈ پلیٹڈ کار اور موٹر سائیکل بھی استعمال کرتا ہے۔

ویتنام کے صوبے آن گیان سے تعلق رکھنے والے اس 39 سالہ شخص کا نام تران ڈک لوئی ہے اور یہ پیشے کے اعتبار سے تاجر ہے، اس کے اسی خبط کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اس پر بہت زیادہ مبذول رہتی ہے۔

ظاہر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دنیا کی قیمتی ترین دھات کی اشیا پہننے کا انتہائی شوقین ہے۔ 

گزشتہ تین برسوں سے  تران ڈک لوئی جنوبی امریکا میں پائی جانے والی چھپکلیوں کی فروخت کا کام کررہا ہے جو کہ لگژری پالتو جانور کے طور پر رکھا جاتا ہے۔

یہ اپنی بے شمار دولت کا مظاہرہ سونے کے پہناوے سے کرتا رہتا ہے۔ اس کا یہ یقین ہے کہ سونا تجارت میں خوش نصیبی کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جس کے لیے وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ جب بھی گھر سے نکلے تو سونے کے زیورات میں لد کر نکلے۔

اس سلسلے میں اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے پہل تو وہ صرف چند جیولری پہنا کرتا تھا جس کے بعد اس نے یہ تعداد بڑھائی، اس سے کچھ وزن تو محسوس ہوتا تھا لیکن اس نے یہ عمل جاری رکھا۔

تران ڈک لوئی نے مزید کہا کہ میں نے اس حوالے سے ایک توازن قائم کرنے کی کوشش کی، کیونکہ چھوٹے زیورات کو آسانی سے توڑا جاسکتا ہے جبکہ موٹے زیورات زیادہ وقت تک پہنے رکھنا بھاری پڑتا ہے۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔