سیاہ_موڈ
Logo
دانیہ شاہ کی اہلخانہ کیساتھ تصاویر وائرل

دانیہ شاہ کی اہلخانہ کیساتھ تصاویر وائرل

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دانیہ شاہ کے ساتھ اُن کے والدین اور چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
ایک تصویر میں دانیہ شاہ کے والدین اپنی بیٹی کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔
دانیہ شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ساتھ اُن کے والد میاں احمد سجاد، والدہ سلمیٰ احمد سجاد اور بھائی عبدالوہاب موجود ہیں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں اپنے والدین سے بہت محبت ہے۔‘
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔