سیاہ_موڈ
Logo
اسرائیلی کسان نے بڑے سائز کی اسٹرابیری اگا کر ریکارڈ قائم کردیا

اسرائیلی کسان نے بڑے سائز کی اسٹرابیری اگا کر ریکارڈ قائم کردیا

اسرائیلی کسان نے 10 اونس سے زائد وزن کی حامل بڑے سائز کی اسٹرابیری اگاکر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

گینیز کے مطابق ایریل چاہی نامی اس کسان کا خاندان اسرائیل کے قدیما زوران کے علاقے میں اسٹرابیری کی کاشت پر مبنی بزنس سے وابستہ ہیں اور وہاں کے کھیت ان کی ملکیت ہیں۔ 

اس نے یہ اعزاز اپنے نام اس وقت کیا جب اس نے 10 اعشاریہ 19 اونس وزنی کافی بڑی اسٹرابیری کی کاشت کرکے اس سے قبل 8 اعشاریہ 82 اونس کا پھل (اسٹرابیری) اگانے کا سابقہ ریکارڈ توڑدیا۔

ایریل چاہی کی کاشت کردہ اسٹرابیری الہان ورائٹی کا پھل کہلاتا ہے اور یہ سب سے پہلے اسرائیل کے زرعی تحقیقی ادارے کے نیر دائی نامی ایک محقق نے یہ قسم تیار کی تھی اور اب نیر دائی اس کسان کے اس بھاری پھل کا مشاہدہ کرنے والوں میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ پھل ٹھنڈے موسم میں جنوری اور فروری میں دستیاب ہوتا ہے، یہ 45 دنوں سے زیادہ عرصے میں پھول سے پھل کی شکل میں آہستہ آہستہ تیار ہوتا ہے۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔