سیاہ_موڈ
Logo
60 سالہ بھارتی مزدور ماڈل کیسے بنا؟

60 سالہ بھارتی مزدور ماڈل کیسے بنا؟

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ یومیہ اجرت لینے والا مزدور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کیرالہ کے ضلع کوزی کوڈ کے رہائشی ممّیکا نے اپنی پرانی لنگی اور شرٹ بیچ کر ایک سوٹ اور چشمہ خریدا جسے پہن کر اس نے ایک مقامی برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔

ممّیکا کا یہ فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے اور سوال میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔

 

 
 

 

 

ممّیکا اپنی اس شہرت  کے لیے فوٹوگرافر شیئریک وائلل کا شکر گزار ہے، البتہ  ممّیکا کی شہرت اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ اس کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ونائکن سے مشابہت ہے۔

 

دوسری جانب ممّیکا کے فوٹوگرافر شیئریک وائلل کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنی کمپنی کے لیے ممّیکا سے بہتر کسی اور کا انتخاب نہیں کرسکتا تھا‘۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اور فوٹو شوٹ کی مقبولیت ثابت کرتی ہےکہ وہ غلط نہیں تھے‘۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔