سیاہ_موڈ
Logo
پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیرِ اعظم

پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو ترقی پزیر ممالک سے غیر قانونی طور پر پیسوں کی منتقلی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ بھی بڑے چیلنجز ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بنیادی توجہ یہ ہونی چاہیے کہ کیسے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہر سال غریب ممالک سے کرپشن سے لوٹے گئے 1 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز ترقی یافتہ ممالک کو بھیجے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو اپنے ملک میں پیسہ لانا مشکل اور مزدوروں کا آنا آسان بنانا ہو گا۔

روسی ٹی وی سے انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سرد جنگ کے دوران ایک بلاک کا حصہ بننے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔