سیاہ_موڈ
Logo
چلاس ،کوہل کی بھل صفائی مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد

چلاس ،کوہل کی بھل صفائی مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد

چلاس , چلاس شہر کے مرکزی کوہل کی بھل صفائی اور مرمت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد صاحب نے نمبرداران چلاس کیساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں محکمہ جنگلات,محکمہ زراعت,مونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے زمہ داران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ چلاس کے تمام نمبرداران شہر کے مین کوہل کی سالانہ بھل صفائی کیلئے تیاری اور اقدامات کرے,دیامر انتظامیہ نمبرداروں کیساتھ بھرپور سپورٹ کرے گی,ڈپٹی کمشنر دیامر نے محکمہ جنگلات,زراعت اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی کہ وہ مین کوہل کی مرمت اور بھل صفائی کیلئے درکار وسائل بروئے کار لائے اور نمبرداران کیساتھ تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر وسیم عباس کو ہدایت کی کہ وہ واٹر منیجمنٹ,مونسپل کمیٹی اور متعلقہ ٹیکنیکل ٹیم کو لیکر چلاس مین کوہل کا جائزہ لیں اور کوہل کی مرمت کیلئے درکار لاگت تیار کرکے رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ تمام نمبرداران اپنے حدود میں کوہل کے اوپر تجاوزات اور نکاسی آب کا پانی کوہل میں چھوڑنے والوں کی نشاندہی کریں انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی۔نمبرداران عوام کو موبلائز کریں اور کوہل کی مینٹیننس کو برقرار رکھیں انتظامیہ نمبرداروں کیساتھ ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گی۔
اجلاس میں نمبرداران چلاس نے کوہل کی مرمت کیلئے انتظامیہ کو تجاویز بھی دی۔اجلاس میں مین کوہل کی بھل صفائی مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر دیامر نے تاکید کی کہ تمام نمبرداران نیک نیتی سے اپنی زمہ داریاں پوری کریں اور کوہل کی بھل صفائی مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر نے آزاد گھاس چرائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹاون ایریا چلاس میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام نمبرداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محلے میں لوگوں کو پالتو جانوروں کو اپنے گھروں میں باندھ کر رکھنے کی تاکید کریں اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے بھی عوام کو آگاہی دی جائے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو شہری حدود میں نہ چھوڑیں ورنہ انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی۔تمام نمبرداروں نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو یقین دلایا کہ وہ آزاد گھاس چرائی پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے احکامات پر بھرپور عملدرآمد کی کوشیش کریں گے اور عوام کو اس حوالے سے موبلائز بھی کیا جائیگا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔