سیاہ_موڈ
Logo
خالد خورشید کا گھرانہ سیاست سے بھرپور ہے، مسائل کی اعلی ترین سطح پر نشاندہی سمیت انکے حل کے لئے کوشاں ہیں، فتح اللہ خان

خالد خورشید کا گھرانہ سیاست سے بھرپور ہے، مسائل کی اعلی ترین سطح پر نشاندہی سمیت انکے حل کے لئے کوشاں ہیں، فتح اللہ خان

گلگت , صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے سابق لیگی وزیر اعلی کے گمراہ کن بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا گھرانہ سیاست سے بھرپور ہے اور وہ بچپن سے ہی سیاسی میدان میں رہے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کو گلگت بلتستان کے حقیقی مسائل کا ادراک ہے اور وہ ان مسائل کی اعلی ترین سطح پر نشاندہی سمیت انکے حل کے لئے کوشاں ہیں جبکہ حفیظ حادثاتی طور پر سیاست کے میدان میں نمودار ہوا ہے،ان کا سیاسی بیک گراند زیرو ہے اسلیئے ان کی سیاست جھوٹ سے شروع اور جھوٹ پر ختم ہوتی ہے،ان کا قول و فعل میں ہمیشہ سے ہی تضاد رہا ہے۔حفیظ اپنے مرحوم بھائی کے بعد سیاسی بنے بیٹھے ہیں،اپنے حلقے سے تعصب کی چھتری تلے سیاست کا آغاز کیا اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ گلگت میں تعصب پھیلانے کا ماسٹر مائنڈ بھی یہی بندہ ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ الفاظ کا جادوگر حفیظ یہ بتائیں کہ اپنے دور میں 70 سے 80 میگا واٹ کے منصوبے رکھے وہ آج کہاں ہیں صحت اور تعلیم کے شعبے زبوں حالی کے شکار تھے،ان کے دور حکومت میں عوام کو ناقص ادویات کی فراہمی جاری تھی۔ہماری حکومت کے آنے کے بعد ایک سال کے قلیل عرصے میں ہسپتالوں کا نظام بہتر بنایا،اب معیاری ادویات مل رہی ہے،عوام کا ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہوا میں تیر وہ خود چلارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ دور کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ ہماری مرکزی اور صوبائی حکومتیں کررہی ہیں۔ان کے دور کے تباہی کن حالات کو سدھارنے کا عمل جاری ہے،عوام کو حقائق کا علم ہے اب کسی کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ جرآت کرکے عوام کو یہ بھی بتائیں کہ گندم سبسڈی، بجلی کے بحران،آئینی صوبے اور گلگت بلتستان میں تھری اور فورجی سروس پر سنجیدگی سے کام کیا ہوتا تو شاید کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا جبکہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش خود اپنے زبانی کررہا ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔