سیاہ_موڈ
Logo
گلگت بلتستان کی آئینی منزل اب بہت دور نہیں، ثوبیہ کمال

گلگت بلتستان کی آئینی منزل اب بہت دور نہیں، ثوبیہ کمال

گلگت  گلگت بلتستان قومی موومنٹ کے صوبائی صدر عبدالواحد، سینئر نائب صدر سلطان شاہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و جی بی، ممبر کمیٹی برائے آئینی اصلاحات گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق، عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور مرکزی سطح پر ہونے والے اقدامات پر گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کی چیئر پرسن ثوبیہ کمال خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ بہت جلد حل ہونے والا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے سنجیدہ اور پر عزم ہے، گلگت بلتستان کی آئینی منزل اب بہت دور نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی اب قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان سمیت دیگر اداروں تک پہنچ جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام محروم طبقات کی آواز کو اٹھانے اور ان کے محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ماضی کی طرح خالی ہوائی نعرے لگانا ہمارا وطیرہ نہیں، جو اعلان ہوا ہے اس پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ جس کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کو اب اطمینان رکھنا چاہئے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے خود آزادی حاصل کرکے پاکستان کے پاس آئے ہیں اور یہ کردار ان کا ہمیشہ کیلئے سنہرے حروف میں درج کیا جاچکا ہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان قومی موومنٹ کے صدر عبدالواحد نے یقین دہانی کرانے پر ثوبیہ کمال خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں کے پیچھے لگایا اور خود اپنا وقت گزارا جس کی وجہ عوام میں مزید مایوسی پھیل گئی ہے۔ گلگت بلتستان قومی موومنٹ پہلے سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشور میں ہی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کو شامل کرکے اس بات کا عزم کرلیا کہ آئینی حیثیت کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار رہیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرکے گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینے کا اعلان کیا جس نے جی بی کے عوام کے دلوں کو جیت لیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے گلگت بلتستان کے عوام کی بہت ساری توقعات وابستہ ہیں اور پر امید ہیں کہ توقعات پوری ہوں گی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین بھی آئینی حیثیت کیلئے متحرک رہے ہیں اور دونوں جانب سے بہت جاندار کردار ادا کیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے قربانیوں کا ازالہ کرنے کا وقت پہنچ چکا ہے اور اس کا واحد حل گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

متعلقہ_پوسٹ

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔