سیاہ_موڈ
Logo
حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے،امجد حسین ایڈووکیٹ

حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے،امجد حسین ایڈووکیٹ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہی ہے. گذشتہ دنوں اسلام آباد میں بلتستان کے نوجوان سجاد حسین کا قتل، مانسہرہ میں جگلوٹ کے نوجوان کا قتل اور گذشتہ شب کوہستان میں نگرل سے تعلق رکھنے والی فیملی پر حملے کے باوجود حکومت کی خاموشی حیران کن اور قابل مذمت ہے۔ حکومت یہاں کے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت کو گلگت بلتستان کے شہریوں کا تحفظ ہر جگہ یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار اداروں سے بات کرنی چاہئے۔ شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والوں کے لئے سکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کا کوہستان انتظامیہ و کے پی کے حکومت سے رابطہ نہ کرنا بے حسی کی بدترین مثال ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بعد ہمدردی کا ڈرامہ رچانے کے بجائے سکیورٹی الرٹ جاری ہوتے ہی گلگت بلتستان کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی اداروں سے رابطہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بے گناہ سجاد حسین کے قتل کے بعد مقتول کے خاندان اور دوستوں کے احتجاج اور دباؤ پر پولیس نے کاروائی کرکے ملزمان کو پکڑا مگر صوبائی حکومت اپنے عام شہری پر اس ظلم کے خلاف خاموش رہی جو بے حسی کی بدترین مثال ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے تمام شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہ رہے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نہ تو یہ عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں اور نہ ہی شہریوں کو تحفظ دے سکتے ہیں۔ مختلف شہروں میں گلگت بلتستان کے افراد کے قتل پر صوبائی حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔