سیاہ_موڈ
Logo
پی ایس ایل7 کی تیاری مکمل ہے، سلمان نصیر

پی ایس ایل7 کی تیاری مکمل ہے، سلمان نصیر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی تیاری مکمل ہے، کھلاڑیوں کی سیفٹی ترجیح ہے۔

ایک بیان میں سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا کیسز کی وجہ سے کراچی میں 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میچز میں شائقین کی حاضری کا فیصلہ کورونا صورتحال کو دیکھ کر کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مزید کسی ٹیم کےاضافے کاپلان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے ابتدائی میچ میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔