سیاہ_موڈ
Logo
فخر زمان کی شاندار بیٹنگ بالرز کو پریشان کر رہی ہے، زمان خان

فخر زمان کی شاندار بیٹنگ بالرز کو پریشان کر رہی ہے، زمان خان

لاہور قلندر کے فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جیسن رائے بالروں کو پریشان کر رہے ہیں تو ہمارے پاس بھی فخر زمان ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں ان کی تسلسل کے ساتھ شاندار بیٹنگ دوسرے بالروں کو پریشان کر رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا شروع ہی سے ایک اچھا میچ ہوتا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ فینز بھی پرجوش ہوتے ہیں شائقین زیادہ آتے ہیں جس کی وجہ سے خوشی ہوتی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اس مرتبہ بھی لاہور قلندرز کراچی کے خلاف میچ جیتے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل کی بڑی ٹیمیں ہیں سب لطف اندوز ہوتے ہیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جیسے میچ پی ایس ایل کے لئے بہت اچھے ہیں۔

زمان خان نے اپنی بولنگ کے حوالے سے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں یارکرز اور سلور ون کی شروع سے پریکٹس کر رہا ہوں انہی کی ضرورت ہوتی ہے جب کچھ سمجھ نہیں آتا عاقب جاوید بتا دیتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے، شاہین آفریدی اور حارث روف انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں ان سے بہت مدد اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے آسانی ہوتی ہے لاہور میں رات کو بہت اوس پڑتی ہے بولرز کے لئے مشکل ہوتی ہے۔

زمان خان نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ لاہور قلندرز کارکردگی کو برقرار رکھے اور جیتے لاہور قلندرز کی ٹیم تینوں شعبوں میں اچھا کھیل رہی ہے فائنل تک پہنچنے کی کوشش ہے۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔