سیاہ_موڈ
Logo
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو گھر بھیج دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو گھر بھیج دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو 10 دنوں کی چھٹیوں پر گھر بھیج دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل ہی بائیو سیکیور ببل چھوڑ کرگھر چلے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی سیریز بھی نہیں کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت نے ویسٹ ایڈیز کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں  بھارت نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے شکست دی تھی، مذکورہ میچ میں ویرات کوہلی نے 41 گیندوں 52 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔