سیاہ_موڈ
Logo
آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ حسن علی کا ایرن سے سوال

آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ حسن علی کا ایرن سے سوال

پاکستان سُپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے پشاور زلمی کے بین کٹنگ کے انٹرویو کے دوران آکر ایرن سے شکوہ کر ڈالا۔

پریزنٹر ایرن ہالینڈ میچ کے بعد اپنے شوہر اور پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بین کٹنگ کا انٹرویو لے رہی تھیں۔

 

 انٹرویو کے دوران حسن علی بیچ میں آجاتے ہیں اور ایرن سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں کررہی ہوتی ہیں؟

حسن علی یہ شکوہ کرنے کے بعد کیمرے کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں اور ایرن ہالینڈ، بین کٹنگ سے اپنا انٹرویو جاری رکھتی ہیں۔

حسن علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کوئی انہیں پی ایس ایل کا سب سے بڑا ’انٹرٹینر‘ قرار دے رہا ہے تو کوئی اس لمحے کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دس رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے اپنے امکانات روشن کر لیے ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد سات وکٹ پر196رنز بناسکی، تین لگاتار میچ جیت کر پشاور نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔

 پشاور نے نویں میچ میں پانچویں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد نے8میں سے چار میچ جیتے اور چار ہارے ہیں۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔