سیاہ_موڈ
Logo
وسیم اکرم کی بابر کے معاملے پر وضاحت

وسیم اکرم کی بابر کے معاملے پر وضاحت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت دے دی۔ 

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بابر اعظم سے بالروں کے حوالے سے گفتگو کی، انہیں یہ کہا کہ ہمارے بولرز بالکل یارکرز نہیں کرا سکتے کیا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بالروں کے علاوہ کوئی بات اس وقت نہیں ہوئی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوئے میچ کے آخری اوور میں باؤنڈری لائن پر آ کر وسیم اکرم کپتان بابر اعظم کی حکمت عملی سے مطمئن نہیں تھے اور ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

وسیم اکرم اور بابر اعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم کراچی کنگز کے کپتان پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں مسلسل آٹھ میچز ہار چکی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔