سیاہ_موڈ
Logo
پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم

پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا ہے۔ 

پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کے مطابق کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ ٹیم ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے ریزرو پول میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے۔

• کسی ٹیم کے کم از کم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔

• ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 8 مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں تاہم کوویڈ 19 کا شکار ہونے کی صورت میں ٹیم کو 11 کے 11 مقامی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔

• فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے 19 اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے، بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30 یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔

• فائنل کے لیے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے، ریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوسکا تو 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

• ٹی وی امپائر بالرز کی نوبال دیکھے گا۔

27 جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اور ایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔