سیاہ_موڈ
Logo
پاکستان کرکٹ بورڈ اہل کراچی کا شکر گزار

پاکستان کرکٹ بورڈ اہل کراچی کا شکر گزار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شائقینِ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشکور ہیں، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے مرحلے میں بھرپور تعاون کیا گیا۔

سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ محفوظ ماحول فراہم کرنے پر سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کے بھی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنانے پر شائقینِ کے شکر گزار ہیں، کراچی کے باسیوں نے ایونٹ سے پوری قوم کی جذباتی وابستگی کی بھرپور عکاسی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے مزید کہا کہ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت پر پی سی بی کے تمام عملے کا مشکور ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقین ہے پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں ہر عمر کے تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے مرحلے میں 15 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز 10 فروری سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔