سیاہ_موڈ
Logo
لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور ہیری بروک ٹیم کی جیت پر خوش

لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور ہیری بروک ٹیم کی جیت پر خوش

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 میں اب تک کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو شکست دینے پر لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور ہیری بروک نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ تسلسل سے جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو ہرایا، لاہور قلندرز نے ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

 

فاسٹ بولر حارث رؤف نے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر جیت کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

لاہور قلندرز کے ہیری بروک نے بھی ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف جیت بہت شاندار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فخر زمان، راشد خان اور محمد حفیظ بہت اچھا کھیلے، شاہین شاہ آفریدی نے بھی اچھی کپتانی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 میں اب تک کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز نے 52 رنز سے شکست دی تھی۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔