سیاہ_موڈ
Logo
شاہین شاہ آفریدی گھبراتےنہیں، عاقب جاوید

شاہین شاہ آفریدی گھبراتےنہیں، عاقب جاوید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مایوس نہیں بلکہ پازیٹو اور پرسکون رہتے ہیں، وہ نوجوان کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر گراؤنڈ میں غصہ نہیں کرتے ہیں، گھبراتے نہیں، یہی ان کی کامیابی ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی توقعات سے بڑھ کر امیدوں پر پورا اترے ہیں، جیسن رائے سے اتنے رنز پڑنے کے باوجود وہ گھبرائے نہیں، لاہور قلندرز کے لئے اب تک ٹورنامنٹ بہت اچھا جا رہا ہے، تمام کھلاڑی سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو میچز ہارے اس میں بھی سخت مقابلہ کیا یک طرفہ نہیں ہارے۔

لاہور قلندرز کی فیلڈنگ کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں نے کچھ بچوں والے کیچز ڈراپ کئے جس پر حیران ہوں ایسے کیسے ہو گیا، فیلڈنگ مجموعی طور پر اچھی ہے کوئی کھلاڑی بوجھ نہیں تمام فٹ ہیں۔

 

افغانستان کے راشد خان 19 فروری کے بعد نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے، اس حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ راشد خان بلاشبہ نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر ہے ان کی کمی تو محسوس ہو گی، ان کے جانے کے بعد بھی مضبوط کمبی نیشن بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز گراؤنڈ میں آتی ہے تو کراؤڈ بھی آتا ہے، لاہور کے کرکٹ فینز لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں، اور اپنی ٹیم کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔