سیاہ_موڈ
Logo
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ایک مثبت قدم ہے، بین ڈنک

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ایک مثبت قدم ہے، بین ڈنک

لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوین کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ایک مثبت قدم ہے۔

ایک بیان میں بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کیلئے اچھا تجربہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان معیاری کرکٹ ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آکر ہر کوئی کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ دو دن قبل کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

جمعے کو پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

 
 
 
 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔