سیاہ_موڈ
Logo
کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں،فواد چوہدری

کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں، ترمیم کے تحت جج تحریری طور پر بتانے کا پابند ہوگا کہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کرائم کو انجام تک پہنچانا ریاست کا کام ہے، مقدمات کو انجام تک پہنچانا ریاستی مشینری کیلئے اہم ہوتاہے، ہر کرمنل کیس میں حکومت کا عمل دخل ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پولیس ایکٹ میں بھی ترامیم ہوئی ہیں، مقامی سطح پر نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ترامیم سے کافی فرق پڑے گا، بنیادی اصلاحات مقامی سطح پر ہونا ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ صوبوں کو چاہیے تھا کہ بنیادی سطح پراصلاحات لاتے، عدلیہ ، صوبوں اور وزارت قانون کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، وہ مقدمات جن میں عمومی ریاستی عمل متاثر ہونےکا تاثر ہو اس پر ہرجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں تو قتل کے کیسز میں بھی فسادفی الارض کو نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔