سیاہ_موڈ
Logo
کراچی میں کل سے سردی بڑھنے کا امکان

کراچی میں کل سے سردی بڑھنے کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، 27 جنوری تک شہر سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ آنے والی سردی کی لہر کے دوران رات میں درجہ حرارت8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ تیز ہوائیں 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔