سیاہ_موڈ
Logo
شعیب اختر کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

شعیب اختر کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مداحوں کو اطلاع دی کہ انہوں نے بھی اب ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔

 

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ آخر کار میں آپ سب کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر آگیا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوگا۔

شعیب اختر نے مداحوں سے پہلی ویڈیو دیکھنے اور فالو کرنے کا بھی کہا۔

شعیب اختر کے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ (shoaib.akhtar100 ) ہے۔

شعیب اختر کے محض کچھ گھنٹے قبل بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ انہوں نے خود کسی کو فالو نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر دیگر کرکٹرز، شوبز ستارے بھی کافی متحرک ہیں، حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے بھی خوب چرچے رہتے ہیں۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔