سیاہ_موڈ
Logo
شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار

شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے میزبان و اداکارہ نادیہ خان سے والدہ کی ویڈیو کے معاملے پر جھگڑا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے نادیہ خان سے تنازع سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک نادیہ خان معذرت نہیں کرتیں، تنازع ختم نہیں کروں گی۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ انہوں نے جب نادیہ خان سے ویڈیو ہٹانے کا کہا تو نادیہ خان نے جواب دیا کہ مجھے تنگ مت کرو۔

شرمیلا فاروقی، نادیہ خان تنازع ہے کیا؟

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ رکن سندھ اسمبلی کی والدہ سے ٹرولنگ کرنے کے انداز میں سوالات کر رہی تھیں۔

نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں، جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔

شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اس سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد نادیہ خان پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

نادیہ خان کا ردعمل:

اس معاملے کی وضاحت دینے کے لیے نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر آدھے گھنٹے کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔

اپنی آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہذا میں نے اُن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔

اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا ، سوالات کے دوران نہ ہی کوئی غیراخلاقی لفظ کا استعمال کیا ،نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔

انہوں نے شرمیلا فاروقی سے کہا کہ مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست دان شرمیلا فاروقی اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک دوسرے پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے مقدمات درج کراچکی ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کی شکل و صورت کا مبینہ طور پر مذاق اڑایا، جس پر شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے معروف اداکارہ کو ہتکِ عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس وصول ہونے کے بعد نادیہ خان نے کہا کہ میرے وکلاء شرمیلا فاروقی کو ایک قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں جن میں ہتکِ عزت پر مبنی ریمارکس پر 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔