سیاہ_موڈ
Logo
کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی اجے سے نہیں بلکہ ساس کیساتھ ہوئی، کاجول

کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی اجے سے نہیں بلکہ ساس کیساتھ ہوئی، کاجول

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس کے لیے سالگرہ کے موقع پر دلچسپ پیغام دیا ہے۔

کاجول دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ساس وینا دیوگن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جب آپکی شادی ہوتی ہے تو وہ صرف ایک مرد سے نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان سے ہوتی ہے‘۔

اُنہوں نے اپنی ساس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’میں ان کے لیے بہت خوش ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں یہاں تک کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ میری شادی شوہر اجے دیوگن سے زیادہ ساس کے ساتھ ہوئی ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی ساس کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ایک انتہائی شاندار خاتون وینا دیوگن کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

خیال رہے کہ اداکار اجے دیوگن کی والدہ وینا دیوگن بھارتی فلمساز ہیں جو کہ 19 فروری 1948 کو پیدا ہوئیں اور گزشتہ روز اُن کی سالگرہ تھی۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔