سیاہ_موڈ
Logo
سچن ٹنڈولکر کی لتا منگیشکر کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو

سچن ٹنڈولکر کی لتا منگیشکر کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو

لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کرکٹ کی بہت بڑی مداح تھیں اور سچن ٹنڈولکر اُن کے بہت قریب تھے۔

سجن ٹنڈولکر، لتا منگیشکر کو اپنی آئی(ماں ) کہا کرتے تھے اور اکثر گلوکارہ کے گھر اُن سے ملنے کے لیے اُن کے گھر بھی جاتے۔

یہاں تک کہ لتاجی، سچن کی 100 بین الاقوامی سنچریوں کا جشن منانے کے لیے منعقدکی گئی ایک خصوصی تقریب میں بھی موجود تھیں اورسچن کی فرمائش پر ایک گانابھی گایا تھا۔

اب لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر سچن ٹنڈولکر کی لتا منگیشکر کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لتا منگیشکر نے 2012 میں منعقدکی گئی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں عامر خان، سلمان خان، امجد علی خان، نیتا امبانی اور مکیش امبانی سمیت کئی دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔

 
 

اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر مراٹھی زبان میں لتا جی سے کہتے ہیں کہ’اُنہوں نے گلوکارہ کو ماں کا درجہ دیا ہے اور وہ گلوکارہ کے بیٹے جیسے ہیں، اس لیے اُن کی گزارش ہے کہ ایک گانا (تو جہاں جہاں چلے گا) سنا دیں‘۔

سچن ٹنڈولکر کی یہ درخواست سننے کے بعد لتاجی جواباََ کہتی ہیں کہ’ وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں آج تو اُنہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ ٹھیک سے گنگنا سکیں گی یا نہیں‘۔

اتنا کہنے کے بعد لتا منگیشکر، سچن ٹنڈولکر کی فرمائش پر گانا شروع کردیتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 92 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

لتا گزشتہ ماہ کورونا وائرس اور اس کے بعد نمونیا کا شکار ہوئی تھیں، گزشتہ روز ان کی حالت بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں اور آج صبح چل بسیں

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔