سیاہ_موڈ
Logo
رتیش سے شادی کے وقت روتے ہوئے مہندی لگائی تھی: راکھی ساونت

رتیش سے شادی کے وقت روتے ہوئے مہندی لگائی تھی: راکھی ساونت

حال ہی میں اپنے شوہر رتیش سے علیحدگی اختیار کرنے والی بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے رتیش سے شادی کے وقت روتے ہوئے مہندی لگائی تھی۔

راکھی ساونت نے گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹسٹنٹ افسانہ خان کی تقریب میں مہندی لگانے کی ویڈیوز کے ساتھ ان کی شادی کی پُرانی تصویروں کو ایڈٹ کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ  ہیلو دوستو! کسی نے میری شادی کی پرانی تصویروں کو میری اُس ویڈیو کے ساتھ ایڈٹ کرکے وائرل کیا ہے جس میں، میں نے کہا تھا کہ میں نے افسانہ خان کی شادی میں پہلی بار مہندی لگائی ہے۔

راکھی نے اپنے ناقدین پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک زور دار تھپڑ ماروں گی، کیا آپ جانتے ہیں کہ دل سے مہندی لگانے اور لگاتے وقت رونے میں کیا فرق ہے؟

اُنہوں نے کہا کہ افسانہ کی شادی میں، میں نے دل سے مہندی لگائی تھی اور جب میں نے رتیش سے شادی کا بولا تھا تو اس نے ایک بار، دو بار نہیں بلکہ تین بار مجھ سے شادی کرنے سے انکار کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب رتیش شادی کرنے آرہے تھے تو میں نے مہندی لگوائی تھی لیکن وہ مہندی لگواتے ہوئے رو رہی تھی اور اس وقت میرے آنسو اس مہندی پر گِر پڑے تھے کیونکہ وہ دل سے شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔

راکھی نے کہا کہ اسے مہندی لگانا نہیں کہتے جبکہ افسانہ خان کی شادی میں دل سے مہندی لگائی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں، میری تصویروں کو ایڈٹ کرنے والوں کو میں خوب ماروں گی۔

تاہم بعدازاں راکھی نے اپنی مہندی کیمرے کو دکھائی اور کہا کہ یہ ہوتی ہے اصلی مہندی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا تھاکہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔

 

انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔