سیاہ_موڈ
Logo
سرگودھا، قصور: آوارہ کتوں نے 10 افراد کو کا ٹ لیا

سرگودھا، قصور: آوارہ کتوں نے 10 افراد کو کا ٹ لیا

پنجاب کے اضلاع سرگودھا اور قصور میں آوارہ کتوں نے حملے کر کے 10 افراد کو زخمی کر دیا۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں کتے کے کاٹنے سے دسویں جماعت کا طالب علم زخمی ہو گیا۔

کتے نے طالب علموں پر اسکول سے واپسی پر حملہ کیا، دیگر نے اسکول کی دیوار پر چڑھ کر جان بچائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول چک 101 میں زیرِ تعلیم دسویں کلاس کےطالب علم کو آوارہ کتے نے اس وقت کاٹ لیا، جب وہ دوستوں کے ساتھ چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جا رہا تھا۔

کتے نے طالب علم قمر کو دبوچ لیا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا، زخمی قمر کے دیگر ساتھیوں نے دیوار پر چڑھ کر جان بچائی۔

متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھی طالب علموں کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اسکول کے گیٹ پر چوکیدار موجود نہیں تھا۔

ادھر ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں 2 آوارہ کتوں نے 1 خاتون اور 8 بچوں کو کاٹ لیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دیہی مرکزِ صحت الہٰ آباد میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے سبب بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

الہٰ آباد کے کنگن پور روڈ پر اپنی ساتھی کے ساتھ جانے والی ثریا نامی خاتون پر پیچھے سے آنے والے کتے نے حملہ کر دیا اور اسے کاٹ لیا، لوگوں نے ڈنڈے سے کتے کو مارنے کی کوشش کی مگر وہ بھاگ گیا۔

گزشتہ روز بھی 2 کم عمر طالب علم بیگ اٹھائے اسکول جا رہے تھے کہ ایک آوارہ کتے نے اچانک جمپ لگا کر ایک بچے کی گردن پر کاٹ لیا تھا، گلی کی صفائی کرتے ہوئے شخص نے جھاڑو مار کر بچے کو کتے سے بچایا اور اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔

قصور میں دیگر واقعات میں مزید 7 بچے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

سرگودھا اور قصور شہریوں کا کہنا ہے کہ کتوں کی بہتات ہے، متعلقہ حکام سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ آئیں بائیں شائیں کر کے اپنی جان چھڑا لیتے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس صورتِ حال کا نوٹس لیں۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔