سیاہ_موڈ
Logo
دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم سے زندگی کا اہم سبق سیکھ لیا

دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم سے زندگی کا اہم سبق سیکھ لیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے اپنی فلم’گہرائیاں‘ سے زندگی کا ایک اہم سبق سیکھ لیا ہے۔

دیپیکاپڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فلم نے انہیں سکھایا کہ انہیں خود سےحقیقت جانے بغیر دوسروں کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ جو بھی کرتے ہیں اس کی کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا’جس لمحے آپ کسی بھی عمل کے پیچھے کے جذبات یا وجہ کو سمجھتے ہیں آپ کو خود بخود دوسرے سے ہمدردی ہوجاتی ہے‘۔

اداکارہ نے اس انٹرویو کے دوران اس فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ’ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ اپنے کردار کے نظریے یا اعمال کو سمجھ نہیں پارہے ہوتے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن یہ ایک اداکار کا کام ہے کہ وہ پورے یقین کے ساتھ کردار ادا کرے، اور کردار کو قابل اعتماد بنائے‘۔

ہدایتکار شکُن بترا کی اس فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی، نصیرالدین شاہ اور رجت کپور بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اطلاعات کے مطابق،اس فلم کا پریمیئر 11 فروری 2022 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر کیا جائے گا۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔