سیاہ_موڈ
Logo
ایف بی آرغیر ضروری مقدمہ بازی سے گریزاں رہے،سپریم کورٹ

ایف بی آرغیر ضروری مقدمہ بازی سے گریزاں رہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی غیرضروری قانونی چارہ جوئی کو وقت کاضیاع قرار دے دیا۔عدالت نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر ایف بی آر کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ نجی کمپنی کے خلاف ایف بی آر کی اپیل میں جاری کیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر کی غیر ضروری مقدمہ بازی سے عدالتوں کاوقت ضائع ہوتا ہے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ قانون کے مطابق شفاف انداز میں معاملات چلائے۔عدالت نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو جو قانونی حق ملتا ہے وہ روکا نہیں جاسکتا، غیر ضروری مقدمہ بازی سے ایف بی آر کے وسائل ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔