سیاہ_موڈ
Logo
گاجر میں ’حُسن‘ اور ’صحت‘ دونوں کا راز

گاجر میں ’حُسن‘ اور ’صحت‘ دونوں کا راز

گاجر پھل ہے یا سبزی؟ جب مارکیٹ سے گاجریں لینے جائیں تو یہ ہمیں سبزی کے خانوں میں ہی ملتی ہیں لیکن پھر اس کی مٹھاس دیکھ کر خیال آتا ہے کہ یہ پھل کا پھل اور سبزی کی سبزی ہے، یہ کچی کھائیں، سلا د بنائیں، پکائیں یاجوس پئیں اس کا فائدہ ہی فائدہ ہے، اور تو اور مربہ اور اچار بناکرشوق سے استعمال کرتےہیں، علاوہ ازیں اس کا استعمال فیس ماسک بنانے میں بھی کیا جاتا ہے، غرض یہ کہ گاجر کی غذائی افادیت اور لاتعداد بیماریوں کا علاج اس سبزی میں پوشیدہ ہے۔

گاجر میں سب سے زیادہ غذائی اجزا ء ہوتے ہیں، اس میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی، ای اور کے سمیت پروٹین، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، کاپر اور دیگر اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے بارے میں جدید تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ ایک کپ پکی ہوئی گاجر میں 70 کیلوریز اور 4 گرام فائبر ہوتا ہے، ایک کپ گاجر مسلسل تین ہفتے کھانے سے 11 فیصد تک کولیسٹرول کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک گاجر میں وٹامن اے کی مقدار ایک انسان کی دن بھر کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

اس میں موجود بیٹا کیروٹین شوگر لیول کو اعتدال میں رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس کا باقاعدہ استعمال کینسر کے خطرات بالخصوص پھیپھڑوں کے کینسر کو کم کرتا ہے۔ اس کا استعمال رات کے اندھے پن (Night blindness ) کو روکتا ہے، کچی گاجر کی غذائیت پکی گاجر کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ابلی ہوئی گاجر کی نسبت ہلکے تیل میں پکی ہوئی گاجر زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی جلد میں پیلاہٹ پیدا کردیتا ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔