سیاہ_موڈ
Logo
تیونس کے صدر نے سپریم جوڈیشل کونسل تحلیل کردی

تیونس کے صدر نے سپریم جوڈیشل کونسل تحلیل کردی

تیونس کے صدر قیس سعید نے سپریم جوڈیشل کونسل کو تحلیل کردیا، قیس سعید نے کونسل کو ماضی کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کونسل کیلئے جلد ایک عارضی حکم نامہ جاری کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے صدارتی حکم نامے کے بارے میں کوئی اور تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی اور دہشت گردی کے مقدمات میں فیصلے جاری کرنے میں تاخیر پر تیونس کے صدر ماضی میں عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

تیونس کے صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ ججوں کو بطور ریاست کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں قیس سعید نے حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا، ان کے اس اقدام کو ان کے مخالفین نے بغاوت قرار دیا تھا، اقتدار پر قبضہ کرنے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کو مسترد کرنے کے بعد انہیں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

 

 
 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔