سیاہ_موڈ
Logo
بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر

اسلام آباد:  سینٹرل پاور پرچیزنگ کمیپنی نے دسمبر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بجلی صارفین کے لیے بری خبر ، 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنےکا امکان ہے۔

سی پی پی سی نے اپنی درخواست میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد ،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمدی ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 79 پیسے بجلی سستے دینے کی درخواست دائر کی ہے ۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔