سیاہ_موڈ
Logo
رواں برس ایکسپورٹ گڈز میں 29 فیصد اضافہ ہوا: عالیہ حمزہ

رواں برس ایکسپورٹ گڈز میں 29 فیصد اضافہ ہوا: عالیہ حمزہ

پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ گڈز میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے معاشی اشاریوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے 6 ماہ کے معاشی اشاریے جاری کیے گئے ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں ایکسپورٹ گڈز 15 اعشاریہ 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال ایکسپورٹ گڈز 11 اعشاریہ 82 ارب ڈالر رہی تھیں۔

عالیہ حمزہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں ترسیلاتِ زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 15 اعشاریہ 8 ارب ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال یہ 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 26 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ 6 ماہ کے دوران 9 اعشاریہ 38 ارب ڈالر ہو گئی۔

پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ رواں سال کے 6 ماہ میں 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر رہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 6 ماہ کے دوران 2920 ارب روپے کا ریونیو بھی اکٹھا ہوا ہے، جبکہ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالیہ حمزہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے، رواں سال کے 6 ماہ میں 1 لاکھ 14 ہزار 765 کاریں خریدی گئیں۔

پارلیمانی سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی بہترین پالیسی سے ٹریکٹرز کی سیلز میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔