سیاہ_موڈ
Logo
ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھنے پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم بڑا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 350 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 350 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر بڑھ کر 1886 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی کا رجحان رہا۔
انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 28 پیسے کم ہواہے۔ کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 175 روپے 39 پیسے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 40 پیسے کم ہو کر 177 روپے 30 پیسے ہے۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔