سیاہ_موڈ
Logo
امریکا نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی47 لاکھ خوراکیں فراہم کردیں

امریکا نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی47 لاکھ خوراکیں فراہم کردیں

امریکا نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے پاکستان کو 47 لاکھ فائزر ویکسین کی خوراکیں فراہم کردی ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی فراہم کردہ ویکسین کے بعد امریکا کی جانب سے اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 14 لاکھ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کورونا وائرس کی کسی بھی قسم کے خلاف مؤثر ہے، کورونا مخالف اشتراک کےتحت پاکستان کو تقریباً 7 کروڑ ڈالر کی امداد بھی دی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ امریکا کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی کا سب سے بڑا حصہ دار ہے۔

امریکا 110 ممالک کو کورونا ویکسین کی 40 کروڑ سے زائد خوراکیں دے چکا ہے۔

 

 

 

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔