سیاہ_موڈ
Logo
ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون کیخلاف کتنی مؤثر ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون کیخلاف کتنی مؤثر ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ویکسین کی تیسری ڈوز کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی روک تھام کے لیے 81 فیصد مؤثر ہے۔ یہ بات جاپانی تحقیق کاروں کی جانب سے کی گئی ایک ریسرچ میں سامنے آئی۔
جاپان کے قومی ادارہ برائے وبائی امراض نے وزارت صحت کے ماہرین کی کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ تحقیق کے نتائج پیش کر دیے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں ٹوکیو سمیت کانتو کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اور بخار میں مبتلا 352 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ سروے 3 سے 31 جنوری تک جاری رہا۔
تحقیق کے مطابق 22 افراد جو کورونا سے پھیلاؤ کی ویکسین کی تین خوراکیں لے چکے تھے ان کے ٹیسٹ مثبت آئے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ تیسری ڈوز 81 فیصد مؤثر ہے۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم کیا گیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے 4 ماہ بعد 49 فیصد جب کہ 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے بعد 53 فیصد مؤثر تھے۔ ادارہ برائے نگرانی، مامونیت اور وبائی امراض تحقیق کے سربراہ سوزوکی موتوئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسین اومی کرون کے خلاف مخصوص سطح کا تحفظ فراہم کر سکتی ہیں مگر اتنا نہیں جتنا ڈیلٹا کے خلاف کرتی ہیں۔
لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگنے کے 6 ماہ بعد تحفظ قابل توجہ حد تک کم ہو جاتا ہے لہٰذا تیسرے ٹیکے کے ساتھ تحفظ کو دوبارہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

 

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔