سیاہ_موڈ
Logo
,اربوں کے میگا منصوبوں پر تیزی سے کام جاری۔ روزگار کے زرائع پیدا ہوۓ ,صابر حسین کوارڈینیٹر وزیر اعلی گلگت بلتستان

,اربوں کے میگا منصوبوں پر تیزی سے کام جاری۔ روزگار کے زرائع پیدا ہوۓ ,صابر حسین کوارڈینیٹر وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) یقینا وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جی بی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامت قابل ستائش ہیں۔ ایک سال کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ اربوں کے میگا منصوبوں پر تیزی سے کام جاری۔ روزگار کے زرائع پیدا ہوۓ۔ علاقے میں گڈ گورننس اور ہیرارکی سسٹم قائم ان سب کا کریڈٹ وزیر اعلی کو جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صابر حسین کوارڈینیٹر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنی تمام تر توانائیاں عوامی فلاح و بہبود کے لئے صرف کیے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آی گلگت بلتستان کی ایک سالہ کارکردگی اور سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ 70 سالوں میں بھی اتنی ترقی نہیں ہوی تھی جتنی ایک سال میں ہوئ۔ یہ کوئ بیان بازی نہیں بلکہ زمینی حقائق اور گڈ گورننس کے اعشاریے بتا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائ حکومت 100فیصد میرٹ پر کام کر رہی ہے اور ایک سال کے دوران میرٹ کو سو فیصد یقینی بنانے کی نظیر سابقہ ادوار حکومتوں میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ۔ وہ دور ختم ہوا جہاں کرپشن عروج پر تھی ، آیندہ کرپشن کا نام لینے نہیں دینگے۔ اسی سلسلے میں خصوصی شکایت سیل قائم کیاگیا ہے جو شکایات پر فوری ایکشن لیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کئے جا رہے ہیں۔ آیندہ ہر گز کوئ بےروزگار مایوس نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا وزیر اعلی گلگت بلتستان ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں اور عوامی ایشوز کو براہ راست خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ اور انکے فوری حل کے لئے عملی اقدام اٹھاتے ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔