سیاہ_موڈ
Logo
یاسرحسین نے بیٹے کیلئے لڑکی ڈھونڈ لی؟

یاسرحسین نے بیٹے کیلئے لڑکی ڈھونڈ لی؟

پاکستان کے معروف اداکار، میزبان و ہدایتکار یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کے لیے لڑکی ڈھونڈ لی ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے اکثر اوقات ہی حس مزاح سے بھر پور پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جبکہ گزشتہ شام اُنہوں نے اداکارہ سعدیہ غفار اور اُن کے شوہر حسن حیات خان سے گہری دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا پر ایک تصویر میں اقراء عزیز نے سعدیہ غفار کی بیٹی رایا اور سعدیہ غفار نے اقراء عزیز کے بیٹے کبیر حیسن کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

 

اس تصویر کے کیپشن میں یاسر حسین کا حسن حیات کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی دوستی کو ۔۔۔۔۔۔۔،‘ یاسر حسین نے اس جملے کو مکمل کرنے کے بجائے آگے ایک ہنسنے والا ایموجی بنایا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں حسن حیات کی جانب سے اِن دونوں بچوں کے اچھے نصیب کے لیے دعا کی گئی ہے جبکہ مداح یاسر حیسن کے اس جملے کو پورا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔