سیاہ_موڈ
Logo
ہائیکورٹ نےFIAکو بشیر میمن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

ہائیکورٹ نےFIAکو بشیر میمن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے۔

جسٹس امجد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں بشیر میمن کے ایف آئی اے سے انکوائریز کا ریکارڈ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو بشیر میمن کی انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا اور اسے نوٹس جاری کرکے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر ضمانت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے ایسی دستاویزات پیش کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے جو ان کے پاس نہیں ہیں۔

عدالت نے انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں متعلقہ عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا موقف ہے کہ بشیر میمن کئی الزامات کا سامنا کررہے ہیں جس میں عمر فاروق ظہور سے قریبی تعلق بھی شامل ہے جومنی لانڈرنگ میں ملوث ہے، انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر بشیر میمن نے عمر ظہور کا نام ریڈ نوٹس سے نکالنے کیلئے انٹرپول کو خط لکھا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عمر فاروق ظہور سوئٹزر لینڈ، ناروے، ترکی اور دیگر ممالک کے قانون نافذ کرنے والےاداروں کو مطلوب ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔