سیاہ_موڈ
Logo
گندم پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہے یا نہیں،اپوزیشن کیساتھ مشاورت کرینگے،وزیر اعلیٰ

گندم پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہے یا نہیں،اپوزیشن کیساتھ مشاورت کرینگے،وزیر اعلیٰ

گلگت وزیر اعلی خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کی سمگلنگ پر قابو پانے کی کوشیش کی جا رہی ہے تندود اور غیر مقامی افراد کو سبسڈی کے خاتمہ پر غور کر رہے ہیں 8ہزار فی گندم کی بوری ہرسبسڈی دے رہے ہیں جس سے گلگت بلتستان کے لئے مختص کوٹے میں فرق آیا ہے ۔وفاق کی جانب سے گندم کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے خطوط کا ہم نے جواب ہی نہیں دیا ۔اگرگندم کی قیمت بڑھائی تو گلگت بلتستان حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے گی۔ گندم کے معاملے کو اسمبلی میں لے کر آئیں گے۔اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہے یا دوسری حکمت عملی کے تحت اس مسئلے کو حل کرنا ہے اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔اس طرح کے سنجیدہ مسائل کا حل ناگزیر بن چکا ہے جس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا وزیر اعلی نے کہا کہ عبوری آئینی صوبے کے حوالے سے بہت جلد اچھی خبر ملے گی۔گلگت بلتستان سے منتخب اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ دیگر صوبوں کے اراکین کی طرح مکمل بااختیار ہونگے جی بی کے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران قانون سازی میں حصہ لے سکیں گے۔وفاقی وزرا بھی بن سکیں گے اور دیگر بڑے عہدوں کے لئے اہل ہوں گے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قومی اسمبلی اورسینٹ کی سیٹوں پر اتفاق رائے کے لئے قرارداد لائیں گے۔کشمیر کے مسئلے کی خاطر گلگت بلتستان کے ساتھ عبوری صوبے کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے ۔جمعہ کے روز صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان ،وزیر خزانہ جاوید منوا،وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور مشیر قانون سید سہیل عباس کے ساتھ وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو سال میں موجودہ صوبائی حکومت ایسے ایشوز حل کر ے گی جو عرصہ دراز سے حل طلب ہیں گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ حکومتوں سے ہمیں ملا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اس مسئلے کے پائیدار حل کے لئے صوبے میں جاری چھوٹے بجلی کے منصوبوں کے لئے فنڈنگ بڑھائی جس سے آئندہ سال 13 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ریجنل گرڈ اوربعض بجلی کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کا ٹینڈر کرایا اور بجلی کے نئے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کرائے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ بجلی کے نظام کی بہتری کے لئے دو ارب روپے رکھے ہیں جو رواں سال جون تک خرچ ہونگے۔ گلگت بلتستان میں بجلی فی یونٹ تیرا روپے میں پیدا ہو رہی ہے مگر تین روپے فی یونٹ عوام کو بھیج دی جاتی ہے اس حساب سے سالانہ رونیو تین ارب روپے ہونا چاہئے مگر اس مد میں صرف 55کروڈ مل رہے ہیں۔لائن لاسز کو ختم کرنے کے لئے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ہے ڈیزل جنریٹرز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جی بی میں پہلے ہی پچیس سے چھبیس میگاواٹ طاقت کے ڈی جی سیٹ خریدے گئے ہیں جن سے پچپن روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوتی ہے علاقے میں پن بجلی کی وسیع گنجائش موجود ہے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لئے دو سال کے لئے رینٹ پر جنریٹر لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس وقت تک نظام میں پن یا شمشی بجلی شامل کر کے ڈیمانڈ پوری کی جا سکے۔ماضی کے حکمرانوں نے اس جانب توجہ نہیں دی اور بجلی کے حوالے سے منصوبہ بندی کا انتہائی فقدان رہا۔موجودہ حکومت اپنے دور میں جی بی کو لوڈ شیڈنگ فری بنائے گی۔ تین سے چار سال میں صورتحال بہتر ہو گی۔جی بی میں بجلی کا موجودہ یونٹ ریٹ اس پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہے اس مسئلے پر سیاست انتہائی غیر مناسب ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ آئندہ سال گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہوں اور منتخب بلدیاتی ممبران مکمل بااختیار ہونگے۔گلگت بلتستان میں ٹیلی مواصلات کی بہتری کے لئے یونیورسل سروس فنڈ کو توسیع دیں گیاس بارے میں صدر مملکت کے ساتھ حل ہی میں ورچول اجلاس بھی ہوا ہے۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔