سیاہ_موڈ
Image
Logo
گلگت  بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار کو یقینی کےلیے مشکلات درپیش آرہی ہے،خالد خورشید

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار کو یقینی کےلیے مشکلات درپیش آرہی ہے،خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے صوبائی کابینہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2012کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے ریٹس ریوائز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے گلگت  بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشکلات درپیش آرہی ہے۔ صوبائی کابینہ نے علاقے کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے ریٹس کو ریوائز کیاجائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تین دنوں میں ریوائز ریٹس کے حوالے سے ورکنگ کو مکمل کریں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروٹیکٹڈ ایریاز کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے تحت گلگت  بلتستان میں پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کے قیام کی صوبائی کابینہ میں منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ لیویز ایکٹ کے تحت پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ گلگت  بلتستان کے جنگلات، پروٹیکٹڈ ایریاز، قدرتی جڑی بوٹیوں کے تحفظ کیلئے پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کو ایک فعال ادارہ بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت سے پروٹیکٹڈ ایریاز سروس کیلئے مزید پانچ ہزار آسامیوں کی تخلیق کی سفارش کی جائے گی۔

تبصرہ / جواب_سے

متعلقہ_پوسٹ

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔