سیاہ_موڈ
Logo
کرپٹو کرنسی کی معروف ایکسچینج نے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مہیا کر دی

کرپٹو کرنسی کی معروف ایکسچینج نے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مہیا کر دی

نیویارک 

 کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’کوکوائن‘ ( KuCoin)نے پاکستانی صارفین کو فون نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت مہیا کر دی۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ سہولت ملنے کے بعد کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنے کے خواہش مند پاکستانی اپنے فون نمبر کے ذریعے کوکوائن پر اپنے اکاؤنٹس رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔ ایکسچینج کے اس اقدام سے پاکستانیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کی تجارت آسان اور محفوظ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کو کوائن دنیا کی 5بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک ہے، جو بہت کم فیس کے عوض لوگوں کو کرپٹوکرنسی کی تجارت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے دنیا بھر میں 1کروڑ سے زائد صارفین ہیں جو اس کے پلیٹ فارم سے روزانہ اوسطاً 4.251ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی تجارت کرتے ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔