سیاہ_موڈ
Logo
پی ایس ایل 7: ترانے کی ویڈیو میں مریم نواز کا نام

پی ایس ایل 7: ترانے کی ویڈیو میں مریم نواز کا نام

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کا انعقاد دو روز بعد ہونے جارہا ہے، اس سلسلے میں پی ایس ایل ترانے کو گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔

آفیشل ترانے کی ویڈیو کے ایک سین میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا نام بھی سامنے آتا ہے جو ممکنہ طور پر غیر دانستہ طور پر ہوا ہے۔

ترانے کی ویڈیو کے 35 ویں سیکنڈ میں گلی کوچوں میں کرکٹ کے متوالے بچوں کو بھاگتا دکھایا گیا ہے ، ایک سیکنڈ کے اس سین میں دیوار پر ترقیاتی کام کے افتتاح کی تختی پر مریم نواز کا نام درج ہے۔

مریم نواز کے ساتھ لاہور کے علاقے مزنگ کے حلقے سے رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے ماجد ظہور کا نام بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے  پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔

آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔

تبصرہ / جواب_سے

ووٹ / پول

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ کیا؟

دیکھیں_نتائج
75
50%
70
0%
نہیں جانتے
0%

نیوز لیٹر

نیوز لیٹر_تفصیل

محفوظ شدہ دستاویزات

براہ کرم_ایک_تاریخ_منتخب کریں۔